مُقدّس ہفتے کا مُطالعہِ صحائف
خاندان کے طور پر مُقدّس ہفتے کے واقعات کو پڑھنا اِیسٹر کے معنی اور مسِیح کی قُربانی کی اہمیت کی گہری سمجھ بُوجھ پیدا کرتا ہے۔
اِیسٹر کے ہفتے کے لیے سالانہ آ، میرے پِیچھے ہو لے کا سبق ہمیشہ مُفید وسِیلہ ہوتا ہے۔
خاندان چاروں اَناجِیل میں درج واقعات کا مُطالعہ کر سکتے ہیں۔ اِیسٹر کے صحائف کی تفصیلی فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
خاندان مُقدّس ہفتے کے واقعات کو کھجُوروں کے اِتوار سے اِیسٹر کے اِتوار تک، ہر روز پیش آنے کی ترتیب سے پڑھنے اور اُن پر تبادلہِ خیال کرنے کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔ مُقدّس ہفتے کے مُطالعہ کے لیے آن لائن راہ نُما کِتاب یہاں دَستیاب ہے۔
چھوٹے بچّے اِیسٹر کی عکاسی اور رنگ بھرنے والی کِتاب کا قابلِ پرنٹ روزنامچہ بھی مُکمل کر سکتے ہیں، جو یہاں دَستیاب ہے۔
اِیسٹر کا عِشائیہ
بُہت سے خاندان اِیسٹر کے عشائیہ کو سال کے اہم ترین خاندانی عِشائیوں اور روایات میں سے ایک کے طور پر مناتے ہیں۔
روایتی مغربی پکوانوں میں گلیزڈ ہیم، روسٹ لیمب، میشڈ پوٹیٹوز، اسپراگس، گاجریں، سبز پھلیاں، بریڈ رولز اور کُوکیز شامِل ہیں۔ اِنتخاب کے لیے بُہت سی تراکیب موجُود ہیں۔
خاندان اپنے آبائی مُلک اور ثقافت کے روایتی پکوان بھی پیش کر سکتے ہیں۔ عِشائیے کے معنی پیش کِیے جانے والے کھانے کے انداز سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔
دوستوں اور اہلِ خانہ کو دعوت دیں کہ وہ کھانے میں شریک ہوں اور ساتھ ہی شُکر گُزاری اور ممنُونیت کا پیغام بھی بانٹیں۔
اِیسٹر کی سجاوٹ
مسِیحیت کے اِبتدائی ایّام سے ہی خاندان یِسُوع مسِیح کی مَوت اور جی اُٹھنے کی علامت کے طور پر انڈوں کو سجایا کرتے تھے۔ بُہت سے خاندان سخت اُبلے ہُوئے انڈوں کو کھانے کے رنگوں میں ڈبو کر سجاتے ہیں۔
اِیسٹر کے انڈے کیسے سجائیں:
ایک پیالے میں 100 مِلی لیٹر اُبلتے ہُوئے پانی کے ساتھ 5 مِلی لیٹر سِرکہ اور کھانے کے رنگوں کے 10–20 قطرے شامِل کریں۔
سخت اُبلے ہُوئے انڈوں کو چِمٹی یا سوراخ دار چمچ کا اِستعمال کرتے ہُوئے 3–5 منٹ تک ڈبوئیں، یا گہرے رنگ کے لیے زیادہ وقت دیں۔
سفید انڈے زیادہ بہتر کام کرتے ہیں۔
اِیسٹر کے انڈوں کی تلاش کا کھیل
صدیوں سے مسِیحی برادریاں اِیسٹر کے انڈوں کی تلاش کے کھیل کا اِنعقاد کرتی رہی ہیں۔ قدیم روایات میں سجے ہُوئے انڈوں کے خول کا اِستعمال کِیا جاتا تھا جو خالی قبر کی علامت ہوتے تھے، جب کہ جدید دَور کی تقریبات میں عمُوماً پلاسٹک کے انڈے اِستعمال کِیے جاتے ہیں۔
خاندان رنگے ہُوئے انڈے، ٹافیاں، یا ایسے پلاسٹک کے انڈے اِستعمال کر سکتے ہیں، جن میں چھوٹے اِنعامات، مٹھائیاں، یا صحائف اور اِیسٹر کے پیغامات والی پرچیاں موجُود ہوتی ہیں۔
بس انڈوں کو گھر میں یا باہر کسی جگہ چھپا دیں اور پھر بچّوں کو اپنے اِنعامات ڈھُونڈنے دیں۔
اِس سرگرمی کو اِیسٹر کے حقیقی معنی اور اصل مفہُوم سے جوڑنے کے تخلیقی طریقے تلاش کریں۔
اِیسٹر کے انڈوں کی تلاش کے کھیل میں کوئی مُقررہ قوانین نہیں ہوتے، اِس لیے خاندان اپنی مرضی کے مُطابق جتنا چاہیں تخلیقی ہو سکتے ہیں۔