:ہم کِس چیز کی تلاش میں ہیں
!اَصل مِیمز جو مورمن کی کِتاب کی تعلیمات، کِرداروں اور کہانیوں کو زِندہ کرتی ہیں۔ چاہے وہ کلاسیکی دَرس و تَدریس پر ایک جدید تڑکا ہو، اِس کی کہانیوں کو ہلکے پُھلکے اَنداز میں بیان کیا جائے، یا اِس کی تعلیمات پر بصیرت اَنگیز عکاسی ہو، ہم یہ سب دیکھنا چاہتے ہیں -
!تخلیقی صلاحیتوں کا آغاز: اِندراجات کی تعداد کی کوئی حَد نہیں ہے۔ آپ ایک، دس یا اِس سے بھی زیادہ مِیمز جمع کروا سکتے ہیں۔ اپنے تخیلات کو بڑھنے دیں -
:ہدایات
قابلِ احترام اور مثبت: جب کہ ہم تخلیقی صلاحیتوں اور مزاح کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں، یہ بہت ضرُوری ہے کہ تمام اِنداجات مورمن کی کِتاب کی مُقدّس فِطرت کا احترام کریں اور اِس کی تعلیمات کی مثبت عکاسی کریں۔ -
اَصلیت: براہِ مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ کی مِیمز اَصلی ہیں اور کسی کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک کی خِلاف ورزی نہ کریں۔ -
معیار: اِنداجات واضح، آسانی سے قابلِ فہم، اور وسیع پیمانے پر سامعین کے لیے موزُوں ہونے چاہئیں۔ -
:شِرکت کرنے کا طریقہ
اپنی مِیم (مِیمز) بنائیں: اپنی میم بنانے کے لیے اپنی پسند کا کوئی بھی سافٹ ویئر یا ایپ استعمال کریں۔ یقینی بنائیں کہ یہ فراہم کردہ رہنما خطوط کے موافق ہے۔ -
.اپنا اندراج جمع کروائیں: اپنی مِیم کے ڈیزائن براہِ راست یہاں AsiaAreaComm@ChurchofJesusChrist.org پر جمع کروائیں۔ -
اَز راہِ کرم اپنا پُورا نام، اپنی برانچ/وارڈ اور اپنے رابطہ کی معلُومات شامِل کریں۔
جمع کروانے کی آخریآخِری تاریخ: 31جولائی 2024۔ دھیان رہے کہ جمع کروانے کی آخِری تاریخ سے پہلے اپنی مِیمز کو یقینی بنائیں۔ -
:انتخاب اور پہچان
سب سے زیادہ دِل چسپ، بصیرت اَنگیز، اور تخلیقی مِیمز کو ایشیا کے علاقے میں کلِیسیا کے سوشل میڈیا چینلز میں نُمایاں اور سرکاری طور پر اِستعمال کرنے کے لیے مُنتخب کِیا جائے گا۔ -
اپنے نُقطہِ نظر، اِیمان اور گواہی کو مُنفرد اور یادگار طریقے سے تذکرہ کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ -
:حُقُوق اور اِستعمال
تخلیق کار 'کری ایٹو ورکس اَن لمیٹیڈ لائسنس' پر دستخط کرنے پر مُتفق ہوتا ہے جو کلِیسیا کو لامحدُود حُقُوق اور لائسنس دیتا ہے جیسا کہ 'کری ایٹو ورکس اَن لمیٹیڈ لائسنس' دستاویز میں بتایا گیا ہے۔