موضوع: مورمن کی کِتاب کے کِردار/ہیروز
کام: فوری پیغام رسانی کی ایپس جیسے کہ لائن، واٹس ایپ، فیس بُک میسنجر وغیرہ کے لیے سٹیکر ڈیزائن کریں جس میں مورمن کی کِتاب کے محبُوب کِردار شامِل ہیں۔ ہم اَیسے سٹیکرز کی تلاش میں ہیں جو اُنھیں مُختصر سلام یا 'صُبح بخیر' یا 'کیا آپ نے دُعا کرنے کا سوچا؟'جیسے مُتاثر کُن جُملوں کے ساتھ واقعی زِندہ کر دیں گے۔
کون شامِل ہو سکتا ہے؟
اَفراد یا ٹیمیں -
ہم نوجوانوں اور نوجوان بالغان کی پُر زور حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے تَوڑوں کو برُوئے کار لائیں! -
چاہے آپ ایک تجربہ کار یا محض شوقیہ فن کار ہیں، ہم آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھنا پسند کریں گے! -
کیوں شِرکت کریں؟
اپنے تَوڑوں اور اِیمان کا اِظہار کریں۔ -
مُنتخب سٹیکرز ہمارے آن لائن سٹور میں شامِل کِیے جائیں گے! -
:جمع کروانے کی ہدایات
اَصل ڈیزائنوں میں مورمن کی کِتاب کے کِردار شامِل ہونے چاہیں۔ -
مورمن کی کِتاب سے ایک مُختصر فِقرہ یا سلام شامِل کریں۔ -
۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے ڈیزائن نوجوانوں کے لیے دوستانہ اور اَثر اَنگیز ہوں۔
جمع کروائیں شفاف پسِ منظر- 515*512 پِکسلز کے ساتھ – فی سٹیکر 100کے بی سے کم – سٹیکر پیک کے لیے علامت: 96*96 پِکسلز، 50کےبی سے کم۔ 8، 16 یا 24 تصاویر مُنتخب کریں - چیٹ تھمب نیل علامت: 96*74 پِکسلز – پی این جی فارمیٹ شفاف پسِ منظر کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ 1ایم بی فی تصویر۔ ۔ -
!مُنتخب کردہ اِندراجات ہماری ویب سائٹ پر مُختلف فوری پیغام رسانی کے پلیٹ فارم کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنے کو دَست یاب کرائے جائیں گے
آخِری تاریخ: 31جولائی 2024
اپنے اِیمان کا اِشتراک کریں، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کریں، اور تفریحی اور مُنفرد اَنداز میں ہماری رُوحانی برادری کا حِصّہ بنیں۔ 📣
ہم آپ کے ڈیزائن دیکھنے کے لیے بے چین ہیں!
ہدایات
:۔ کِردار کی حَد
صِرف مورمن کی کِتاب کے کِردار شامِل کرنے کی اِجازت ہے۔ -
شُرکا کو واضح طور پر نِشان دہی کرنی چاہیے کہ وہ کِس کِردار کی تصویر کَشی کر رہے ہیں۔ -
:۔ قول کی مُطابقت
ہر سٹیکر میں مورمن کی کِتاب سے براہِ راست ایک مُختصر قول یا فِقرہ، مورمن کی کِتاب سے مُتعلق ایک قول (مثلاً کسی اعلیٰ عُہدے دار کا قول)، یا روزمرّہ کی زِندگی کے فِقرے جیسے کہ 'صُبح بخیر'، 'آپ کا شُکریہ' یا 'کیا آپ نے دُعا کرنے کا سوچا؟' شامِل ہونے چاہیں۔ -
اِستعمال شُدہ اقوال تصویر کَشی کِیے گئے کِردار اور جو پیغام دِیا جا رہا ہے اُس سے مُتعلقہ ہونے چاہیے۔ -
قول کے لیے ایک حوالہ شامِل کریں (مثلاً، کِتاب، باب، اور آیت، مجلِسِ عامہ کا خِطاب، لیحونا کا مضمُون، وغیرہ)۔ -
۔ ڈیزائن کا اَنداز
سٹیکرز نوجوانوں اور نوجوان بالغ سامعین کے لیے موزُوں ہونے چاہئیں۔ -
ڈیزائن مورمن کی کِتاب کی رُوحانی فِطرت کا احترام کرنے والے اور عکاس ہونے چاہیں۔ -
مطلُوبہ سامعین کے لیے سٹیکرز کو مزید مُتعلقہ اور دِل کش بنانے کے لیے کارٹُون اَنداز کی نُمایندگی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ -
:۔ اَصلیت اور تخلیقی صلاحیت
تمام اِندراجات اَصل کام ہونے چاہیں اور کسی تیسرے فریق کے حُقُوق کی خِلاف ورزی نہیں ہونی چاہیں۔ -
کِرداروں اور حوالہ جات کی تصویر کَشی کِس طرح کی جاتی ہے اِس میں تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ اَفزائی کی جاتی ہے۔ -
: ۔ جمع کروانے کا فارمیٹ
شفاف پسِ منظر- 515*512 پِکسلز کے ساتھ – فی سٹیکر 100کے بی سے کم – سٹیکر پیک کے لیے علامت: 96*96 پِکسلز، 50کےبی سے کم۔ 8، 16 یا 24 تصاویر مُنتخب کریں - چیٹ تھمب نیل علامت: 96*74 پِکسلز – پی این جی فارمیٹ شفاف پسِ منظر کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ 1ایم بی فی تصویر۔
:متن کے تقاضے
تخلیق کار سٹیکر کا عُنوان: 50 حرُوف تک۔ -
سٹیکر کی تفصِیل: 40 حرُوف تک۔ -
کاپی رائٹ: 160 حرُوف تک۔ -
نوٹ: ایشیائی زُبان کے حرُوف اور کُچھ علامتیں 2 حرُوف میں شُمار ہوتے ہیں -
:۔ زُبان کا اِستعمال
یقینی بنائیں کہ سٹیکرز میں اِستعمال کی جانے والی زُبان مُناسب، قابلِ احترام اور مورمن کی کِتاب کی تعلیمات سے ہم آہنگ ہو۔ -
متن آپ کے مُلک کی مقامی زُبان (زُبانوں) میں ہو سکتا ہے۔ (مثلاً ملائیشیا کے مُقدّسِین اپنے ڈیزائن اَنگریزی، مَلے یا آسان چینی میں جمع کروا سکتے ہیں) -
۔ غیر جارحانہ مَواد: سٹیکرز میں کوئی جارحانہ، توہین آمیز، یا نامُناسب مَواد نہیں ہونا چاہیے۔ -
. شِرکت کے اُصُول
ایک شِرکت کُنندہ حسبِ ضرُورت زیادہ سے زیادہ سٹیکر پیک جمع کرا سکتا ہے۔
. حُقُوق اور اِستعمال
تخلیق کار 'کری ایٹو ورکس اَن لمیٹیڈ لائسنس' پر دستخط کرنے پر مُتفق ہوتا ہے جو کلِیسیا کو لامحدُود حُقُوق اور لائسنس دیتا ہے جیسا کہ 'کری ایٹو ورکس اَن لمیٹیڈ لائسنس' دستاویز میں بتایا گیا ہے۔